سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی یوجنا(منریگا)کو ملک کے غریبوں کےلئے ترقی پسند اتحاد (یوپی اے )حکومت کے دور اقتدار کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں اس منصوبے کو بچانے کےلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔
کانگریس نے آج اپنے سرکاری ٹویٹر ہیڈلر پر ڈاکٹر سنگھ کا
حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’منریگا یوجنا یو پی اے حکومت کا غریبوں کےلئے تحفہ ہے جس سے وہ غریبی ،بیماری اور محرومی سے نجات پاسکتے ہیں۔
‘‘ ڈاکٹرسنگھ کانگریس کے نائب صدر کے ساتھ دو فروری کو کل آندھرا پردیش میں اننت پور ضلع بندلاپلی گاؤں میں منریگا کے کامیابی کے ساتھ 10سال پورے ہونے پر منعقد پروگرام میں شامل ہونے گئے تھے